نئی دہلی، 26؍جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بی جے پی لیڈریشونت سنہا نے اتوار کو کہا کہ ہندوستان کو این ایس جی کی رکنیت نہیں لینی چاہیے ۔ہندوستان کو وہاں درخواست گزار کے طور پر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اگر آج ہندوستان کو این ایس جی کی رکنیت مل جاتی ہے تو ہم ’لوزر‘ ہوں گے۔یہ ہمارے لیے نقصان ہوگا، فائدہ مند نہیں۔یشوت سنہا نے مزید کہا کہ کچھ لوگ ہندوستا ن حکومت کو این ایس جی پر گمراہ کر رہے ہیں۔سنہا نے بھی کہا کہ گمراہ کرنے والے حکومت میں بیٹھے ہیں۔وہیں ہفتہ کو جموں وکشمیر میں تصادم کے دوران مارے گئے دہشت گردوں پر بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ اگر کل مارے گئے دونوں دہشت گرد پاکستانی تھے، تب یہ صاف ہے کہ یہ ہند- پاک کے درمیان جنگ جیسی صورت حال ہے۔انہوں نے کہاکہ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہماری حکومت کی پاکستان پالیسی پوری طرح ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جتنا اس پالیسی پرچلنا چھوڑدیں۔ اتنا ہی ہندوستان کے لیے اچھا ہو جائے گا۔سابق مرکزی وزیراکثر مودی حکومت پرنشانہ لگاتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیے میں برین ڈیڈ کیٹگری کے تحت آتا ہوں، میری حیثیت مشورہ دینے کی بھی نہیں ہے لیکن میں نے ہمیشہ ہی پاکستان کو لے کر حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کی ہے۔